QR CodeQR Code

حکومت کی چوری اور مجرمانہ نا اہلی اور نالائقی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، مریم اورنگزیب

7 Feb 2021 22:05

نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ کو انڈے اور مرغی سے معیشت چلانی تھی لیکن عوام انڈے اور مرغی خریدنے کے بھی قابل نہیں رہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ‎ عمران صاحب مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لیے اب کوئی نیا شوشہ چھوڑیں؟۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کوئی نیا جھوٹ بولیں؟ کوئی نیا مقدمہ بنائیں؟۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ کو انڈے اور مرغی سے معیشت چلانی تھی لیکن عوام انڈے اور مرغی خریدنے کے بھی قابل نہیں رہے، آپ کی چوری اور مجرمانہ نا اہلی اور نالائقی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 914884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914884/حکومت-کی-چوری-اور-مجرمانہ-نا-اہلی-نالائقی-سزا-عوام-کو-مل-رہی-ہے-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org