0
Sunday 7 Feb 2021 22:31

کورونا ویکسین کیلئے میڈیا کارکنوں کو بھی شامل کیا جائے گا، ناصر حسین شاہ

کورونا ویکسین کیلئے میڈیا کارکنوں کو بھی شامل کیا جائے گا، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے لئے فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ فیلڈ میں موجود میڈیا کارکنان کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ جرنلسٹس پروٹیکشن بل تیار کرلیا ہے جلد ہی اسمبلی سے پاس کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ انفارمیشن کمیشن بھی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا ہاؤسز کے میڈیا ورکرز کے ساتھ مسائل کے حوالے سے سندھ میں بہتری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے میڈیا مالکان سے رابطہ کیا اور ورکرز کو نوکریوں سے نہ نکالنے پر زور دیا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم نے میڈیا کے کافی پیسے ادا کردیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 914892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش