QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان خود یوٹرن خان بن چکے ہیں، مراد علی شاہ

7 Feb 2021 22:39

سیہون میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انکروچمنٹ کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئی ہے، سپریم کورٹ کے کہنے پر پورے صوبے میں کارروائیاں کر رہے ہیں، 30 سالہ لیز کی زمین زراعت کے لئے تھی، مگر اس پر فارم ہاؤس بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کا وزیراعظم عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان خودیوٹرن خان بن چکے ہیں، ماضی میں جو کچھ عمران نے کہا اس پر یوٹرن لیا۔ سید مراد علی شاہ نے سیہون میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹ الیکشن سے متعلق کہا کہ سنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنے لوگوں پر یقین نہیں اس لئے شو آف ہینڈ کا بول رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ انکروچمنٹ کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئی ہے، سپریم کورٹ کے کہنے پر پورے صوبے میں کارروائیاں کر رہے ہیں، 30 سالہ لیز کی زمین زراعت کے لئے تھی، مگر اس پر فارم ہاؤس بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کی ایگریکلچر زمین ہے تو اس پر کمرشل نہیں بنا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 914895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914895/وزیراعظم-عمران-خان-خود-یوٹرن-بن-چکے-ہیں-مراد-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org