0
Sunday 7 Feb 2021 22:49

میثاق جمہوریت میں نواز شریف اور بینظیر نے جو کہا ہم بھی وہی کہہ رہے ہیں، شہباز گل

میثاق جمہوریت میں نواز شریف اور بینظیر نے جو کہا ہم بھی وہی کہہ رہے ہیں، شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم آئین وقانون کے خلاف کوئی کام نہیں کر رہے، آرڈیننس لانا غیر قانونی نہیں، آئین اجازت دیتا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ سینیٹ میں خرید وفروخت ہوتی ہے، اسی کو روکنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، میثاق جمہوریت میں نواز شریف اور بینظیر نے جو کہا ہم بھی وہی کہہ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کون سپورٹ کر رہا ہے، کون نہیں؟ سب سامنے آ جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم ان کی طرح چھانگا مانگا کی سیاست نہیں کر رہے، ہمیں اپنے ارکان پر بھروسہ ہے، ہمارا مقصد شفاف سینیٹ الیکشن کرانا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ہم حکومت میں ہو کر نیوٹرل امپائر کی بات کر رہے ہیں، یہ بل اشرافیہ کیخلاف ہے، وہ اعتماد کیسے کریں گے، اپوزیشن بکریوں کی طرح خرید وفروخت چاہتی ہے، اب وزیراعظم عمران خان ہیں، کوئی پیسے دے کر سینیٹ میں نہیں پہنچے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 914898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش