0
Sunday 7 Feb 2021 22:51

مراد علی شاہ وائٹ کالر کرمنل ہے، یہ بھاگ جائے گا، حلیم عادل شیخ

مراد علی شاہ وائٹ کالر کرمنل ہے، یہ بھاگ جائے گا، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے متعلق کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے ہدایت دے رکھی ہے کہ حلیم عادل شیخ کو جیل میں ڈالا جائے، ملیر میں اُن کی قانونی زمین پر غیرقانونی اقدام کیا گیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کا والد عبداللہ شاہ غیر قانونی تعمیرات کا بانی ہے، مراد علی شاہ وائٹ کالر کرمنل ہے، مراد علی شاہ بھی بھاگ جائے گا، جب میں مراد علی شاہ کی کابینہ میں تھا تب یہ سب بھولے ہوئے تھے۔ حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مراد علی شاہ کا رشتہ دار کروڑوں کی کرپشن کرتا ہے اور کینیڈا بھاگ جاتا ہے، مراد علی شاہ کے بہنوئی کے بہنوئی کو نوازا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آج تک ضمانت نہیں کرائی، کل یہ چوروں کی طرح آئے، وزیراعلیٰ سندھ نے خود کل کی کارروائی کی نگرانی کی، وزیراعلیٰ سندھ ٹیلی فون پر نگرانی کرتے رہے، یہ ہمیں تنگ کرنے کے لئے کر رہے ہیں، پی ایس 88 کے ضمنی انتخابات کو متاثر کرنے کے لئے کیا گیا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کے کہنے پر کل چوری کی گئی، زیور، فرنیچر اور سامان چوری کیا گیا، ہم نے تھانے میں مراد علی شاہ کے خلاف درخواست دی، میری درخواست کے بعد مجھ پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عدالت نے چیف سیکریٹری سمیت سب کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تم کیا کارروائی کرو گے تم خود کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہو، جن اسکولوں میں بچے پڑھنے چاہیئے تھے وہاں باڑے بن گئے ہیں، 60 لاکھ بچہ اسکول سے باہر ہے، ان کو حلیم عادل شیخ سے تکلیف ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میں اور میرے اہل خانہ ہر تحقیقات کے لئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 914900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش