0
Sunday 7 Feb 2021 22:55

سابق گورنر محمد زبیر کی فیملی کو ویکسین لگانے پر حکومت کا ایکشن

سابق گورنر محمد زبیر کی فیملی کو ویکسین لگانے پر حکومت کا ایکشن
اسلام ٹائمز۔ نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر کی فیملی کو کورونا ویکسین لگادی گئی جب کہ ضوابط کی خلاف ورزی پر ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انیلہ قریشی کو معطل کردیا گیا۔ سابق گورنر سندھ و ترجمان نواز شریف محمد زبیر کے اہل خانہ کو ضوابط کے برخلاف کورونا ویکسین لگائے جانے پر سندھ حکومت نے ایکشن لے لیا۔ سوشل میڈیا پر ویکسین لگوانے کی تصاویر سامنے آنے پر سندھ حکومت نے فوری طور پر ڈی ڈی ہیلتھ شرقی ڈاکٹر انیلہ قریشی کو ایس او پی کی خلاف ورزی پر معطل کردیا۔ ڈاکٹر انیلہ قریشی کو محکمہ صحت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 914904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش