QR CodeQR Code

سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس حکومت کی نااہلی ہے، مولا بخش چانڈیو

7 Feb 2021 23:01

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ حکومت نے سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کردیا تاہم اسے سپریم کورٹ کی رائے سے مشروط کیا گیا ہے، اپوزيشن سے بات کی جائے، قانون سازی کا جو طريقہ ہے اسے اپنايا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قانون سازی نہيں کرسکتی تو آرڈيننس پاس کراديا جاتا ہے، یہ حکومت کی نااہلی ہے، حکومت نے سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کردیا تاہم اسے سپریم کورٹ کی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔

پيپلزپارٹی رہنماء مولا بخش چانڈیو نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر تنقيد کی اور کہا کہ اپوزيشن سے بات کی جائے، قانون سازی کا جو طريقہ ہے اسے اپنايا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرڈيننس پاس کرانا حکومت کی نااہلی ہے، حکومت قانون سازی نہيں کرسکتی تو آرڈيننس پاس کراديتی ہے، سینیٹ انتخابات مارچ میں ہوں گے، الیکشن کمیشن شیڈول کا اعلان 11 فروری کو کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 914906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914906/سینیٹ-الیکشن-سے-متعلق-صدارتی-ا-رڈیننس-حکومت-کی-نااہلی-ہے-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org