0
Sunday 7 Feb 2021 23:13

مراد علی شاہ سیاسی تاریخ کے کرپٹ ترین وزیراعلیٰ ہیں، خرم شیر زمان

مراد علی شاہ سیاسی تاریخ کے کرپٹ ترین وزیراعلیٰ ہیں، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کی بجائے کارٹون زیادہ لگتے ہیں، کرپٹ اعلیٰ خیر منائیں، وزیراعلیٰ ہاؤس میں تبدیلی کے دن آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے خزانے کے مالک اومنی کے منشی بنے رہے، کرپٹ اعلیٰ خیر منائیں وزیراعلیٰ ہاؤس میں تبدیلی کے دن آگئے ہیں، مراد علی شاہ سیاسی تاریخ کے کرپٹ ترین وزیراعلیٰ ہیں، 13 سال کا ملبہ وفاق پر ڈالنے والے ناکام وزیراعلیٰ اپنا علاج کروائیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ مراد علی شاہ بلاول بھٹو زرداری کی بجائے سندھ کی عوام کی کمداری کریں، آئینی آپشن کا نام لیتے ہی صوبائی حکومت کانپنے لگ جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ‏سندھ کی عوام کو سوچی سمجھی سازش کے تحت محروم رکھا، سندھ کی عام عوام غربت اور پسماندگی کی عالمی مثال بنادی گئی، انہوں نے تو  زکوٰۃ تک کا پیسہ نہیں چھوڑا، شعبہ صحت کے لئے خاک کچھ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 914908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش