0
Sunday 7 Feb 2021 23:25

پاکستان کے عوام اسلامی انقلاب چاہتے ہیں، سراج الحق

پاکستان کے عوام اسلامی انقلاب چاہتے ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہے، پاکستان کے عوام اسلامی انقلاب چاہتے ہیں، 73 سال سے عوام نے سیاسی پارٹیوں اور ڈکٹیٹرز  کی حکومتیں دیکھیں، مگر عوام کے لئے بے سود۔ امریکہ  برطانیہ اور آ ئی ایم ایف کی غلامی سے نجات اسلامی نظام میں پنہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں جماعت اسلامی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے 950 دن مکمل ہوئے، مگر حکومت ناکام رہی، عمران خان نے سینکڑوں یو ٹرن لئے ہیں۔ ملک کے 85 فیصد عوام گندہ اور مضر صحت پانی پی رہے ہیں، پٹرول پر 64 روپے خرچہ آتا ہے مگر پٹرول 112 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔ حکومت نے مہنگائی کی انتہاء کی، جس کی وجہ سے جرائیم میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کسانوں اور مزدوروں کو کوئی فائدہ نہیں دیا، بنی گالہ میں لوڈشیڈنگ نہیں، غربت نہیں ہے، اس لئے عمران خان کہتے ہیں غربت میں کمی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے بل، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جماعت اسلامی کا مشن ہے کہ مہنگائی، بدامنی، بےروزگاری، اور کرپشن کو ختم کیا جائے۔ سرکاری ملازمین کو پینشن نہ ملنے کے سرکاری منصوبے کی مزمت کرتے ہیں، اگر پینشن کے مسائل حل نہ کئے گئے تو احتجاجی تحریک شروع  کریں گے۔ ہسپتالوں کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز ریلیز کیے جائیں، فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے ضلع مردان کے ہسپتال  مالی مشکلات اور استحصال کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پی ڈی ایم کے فیصلے نامنظور ہیں، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا مشن عوام کے مسائل کے حل کے لئے نہیں، کشمیر کی آزادی ہمارا فرض ہے۔ اس حکومت نے پرانے پاکستان کو تباہی کے دہانے ہر کھڑا کر دیا۔ عبدالولی خان یونیورسٹی کی تمام فیسیں کم کی جائیں اور یونیورسٹی کے فنڈز جاری کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 914909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش