0
Sunday 7 Feb 2021 23:48

پاراچنار میں فورسز کی جانب سے امن جرگے کا انعقاد

پاراچنار میں فورسز کی جانب سے امن جرگے کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں فورسز کی جانب سے امن جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے قبائلی عمائدین، علماء اور پارلیمنٹیرینز نے شرکت کی، جرگہ میں حل طلب مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس کا کہنا تھا کہ فورسز کی خواہش ہے کہ ضلع کرم سمیت ملک کے چپے چپے میں امن ہو تاکہ سازشی عناصر کو اپنے مقاصد کی تکمیل میں ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے۔ بریگیڈیئر نجف عباس کا کہنا تھا امن جرگے کا مقصد ضلع کرم کے حل طلب مسائل کو حل کرنا ہے اور قیام امن کے حوالے سے ضلع کرم کے علماء اور قبائلی عمائدین کا تعاون قابل ستائش ہے، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ساجد طوری، قبائلی رہنماؤں حاجی سردار حسین، سید محمود جان میاں، حاجی سلیم خان، ڈاکٹر عبدالقادر، حاجی بخت جمال، قاضی سید افتخار، مولانا الطاف حسین، حاجی عمران الدین اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ امن کیلئے جو قدم ہمیں اٹھانا چاہئے تھا اس میں آرمی کا کردار قابل ستائش ہے اور پاک فوج کیساتھ امن کوششوں میں ہم شانہ بشانہ ہونگے اور پر امن ماحول میں ہی ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔ جرگہ کے اختتام پر کمانڈنگ پاک فوج کرنل محمد جاوید الیاس نے کہا کہ دوسر ے امن جرگے کا انعقاد منگل کے روز صدہ لوئر کرم میں ہوگا، جس میں حل طلب مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ جرگہ کے شرکاء کے لئے فورسز کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 914914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش