0
Monday 8 Feb 2021 11:50

لاپتہ کوہ پیمائوں کی تلاش کیلئے پھر سرچ آپریشن، ہیلی کاپٹرز کے ٹو بیس کیمپ پہنچ گئے

لاپتہ کوہ پیمائوں کی تلاش کیلئے پھر سرچ آپریشن، ہیلی کاپٹرز کے ٹو بیس کیمپ پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ لاپتہ کوہ پیمائوں محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش کیلئے تیسرے روز بھی سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان محمد علی رندھاوا کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے دو ہیلی کاپٹرز کے ٹو بیس کیمپ پہنچ چکے ہیں جہاں سیون سمٹ ٹریک کے سربراہ چنگ داوا شرپا کے ہمراہ ممکنہ جگہوں میں کوہ پیمائوں کو تلاش کیا جائے گا۔ ادھر چنگ داوا شرپا نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج وہ ہیلی کاپٹرز کے زریعے 7000 میٹر کی بلندی تک کی تمام جگہوں میں کامیاب سرچ آپریشن کیلئے پر امید ہیں۔ سات ہزار میٹر سے زائد کی بلندی پر موسم خراب ہے اور چوٹی کا بالائی حصہ بادلوں سے ڈھکا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران بھی سرچ آپریشن جاری رہا تھا اس دوران پانچ ملکی و غیر ملکی کوہ پیمائوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں۔ ابھی تک کامیابی نہ مل سکی۔
خبر کا کوڈ : 914985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش