0
Monday 8 Feb 2021 14:11

سندھ ہائیکورٹ، 5 جی ٹیکنالوجی پر پابندی کی درخواست پر نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ، 5 جی ٹیکنالوجی پر پابندی کی درخواست پر نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے 5 جی ٹیکنالوجی پر پابندی لگانے کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو 5 جی ٹیکنالوجی پر پابندی لگانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ 5 جی ٹیکنالوجی انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں بتائیں، 5 جی آخر کیوں مضر صحت ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ 5 جی کے تجربات سے اس کے خطرناک ہونے کے شواہد ملے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے عدالت کیسے 5 جی بند کر سکتی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں، کن احتیاطوں کی ضرورت ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کِہ 5 جی ماحول اور اب و ہوا کیلئے بھی نقصان دہ ہے، 4 جی کے بھی نقصان تھے، مگر وہ اتنا خطرناک نہیں، 5 جی پر پابندی لگائی جائے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے عدالت اس طرح پابندی عائد نہیں کر سکتی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے صوبائی و وفاقی افسران قانون کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 915019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش