0
Monday 8 Feb 2021 16:41

انقلاب اسلامی کی سالگرہ کراچی بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی، حسن عسکری زیدی

انقلاب اسلامی کی سالگرہ کراچی بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی، حسن عسکری زیدی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہرِ کراچی کے مختلف مقامات پر انقلابِ اسلامی کی 42 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پروگرامات کا سلسلہ آج سے شروع کردیا جائے گا، جو پورے ہفتے جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا، ان پروگرامات کا مقصد امام خمینی (رہ) کے کردار کو ترویج دینا ہے، امام خیمنی (رہ) کی شخصیت تمام مکاتبِ فکر کے افراد کے لئے سیکھنے اور عمل کرنے کے بہت سے روشن پہلو  رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کےصدر برادر حسن عسکری نے ڈویژنل دفتر المصطفیٰ ہاؤس میں ہونے والے ڈویژنل کابینہ کے اجلاس میں کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ امام خیمنی (رہ) کی ذات سے نوجوان، بالخصوص وہ نوجوان جو معاشرے میں فعالیت رکھتے ہیں، کافی استعفادہ حاصل کرسکتے ہیں، رہبر کبیر امام خیمنی (رہ) کا کردار ہم کو اسلام، سیاست، تقویٰ، عاجزی، رہبری جیسے اور بھی کئی شعبوں میں نمایاں نظر آتا ہے، ان ہی پہلوں سے سیکھ کر ہم معاشرے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، امام  خیمنی (رہ) نے یہ واضح پیغام دیا کہ خدا پر کامل ایمان و یقین ہو تو دورِ حاضر کے یزید، امریکہ جیسے طاقتور دشمن بھی آپ کو کوئی خراش نہیں پہنچا سکتے۔
خبر کا کوڈ : 915051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش