QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے 11831 نئے کیسز، 84 افراد ہلاک

8 Feb 2021 19:45

بھارت میں ایکٹیو کیسز میں 157 کی کمی سے یہ تعداد 148609 رہ گئی۔ اس جان لیوا وباء کی وجہ سے یومیہ ہونے والی اموات کی تعداد تیسرے دن بھی 100 سے کم رہی اور 84 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 80 ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 11831 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں کمی ہورہی ہے۔ دریں اثنا بھارت میں اب تک 58 لاکھ 12 ہزار 362 افراد کو کوویڈ 19 کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔ پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 11904 مریض صحتیاب ہوئے، جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 34 ہزار 505 ہوچکی ہے۔ وہیں بھارت میں ایکٹیو کیسز میں 157 کی کمی سے یہ تعداد 148609 رہ گئی۔ اس جان لیوا وباء کی وجہ سے یومیہ ہونے والی اموات کی تعداد تیسرے دن بھی 100 سے کم رہی اور 84 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 80 ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 915073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915073/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-11831-نئے-کیسز-84-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org