0
Monday 8 Feb 2021 21:09

مسلمان کیوں ہوئے،؟ نوجوان نے بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا

مسلمان کیوں ہوئے،؟ نوجوان نے بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ اسلام قبول کرنے پر میاں بیوی کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے کہا کہ انویسٹی گیشن پولیس ٹیموں نے اندھے قتل اور ڈکیتی کے 4 مختلف مقدمات میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ نے بہن اور بہنوئی کے دوہرے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم منشاء مسیح نے اپنے ساتھی قاسم کیساتھ مل کر بہن پروین اور بہنوئی حبیب کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مقتول حبیب نے پروین بی بی سے اس کے گھر والوں کی مرضی کے بغیر شادی کر لی تھی اور بعد میں دونوں مسلمان ہو گئے تھے۔ ملزمان نے میاں بیوی کو کھیتوں سے گھر آتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، ملزم منشاء کو اپنی بہن پروین بی بی کی پسند کی شادی کرنے اور پھر مسلمان ہونے کا رنج تھا۔
خبر کا کوڈ : 915088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش