QR CodeQR Code

لاہور، کورونا کا شکار ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھنے لگی

8 Feb 2021 21:19

پولیس ریکارڈ کے مطابق کورونا وباء سے 2 ڈی آئی جیز، 3 ایس ایس پیز، 6 ایس پیز متاثر ہوئے۔ اسی طرح 17 ڈی ایس پیز، 22 انسپکٹرز، 10 ٹریفک انسپکٹرز متاثر ہوئے، 50 سب انسپکٹرز، 74 وارڈنز، 41 اے ایس آئیز اور 56 ہیڈ کانسٹیبلز متاثر ہوئے۔ کورونا متاثرین میں سے پانچ سو سے زائد صحتیاب ہو کر واپس ڈیوٹیوں پر آگئے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وباء کی دوسری لہر میں پولیس کے متاثرہ اہلکاروں اور افسران کی تعداد بڑھنے لگی۔ کورونا سے مجموعی طور پر 574 اہلکار متاثر ہوئے۔ لاہور پولیس کے 15 اہلکار کورونا کے باعث گھروں پر قرنطینہ ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق کورونا وباء سے 2 ڈی آئی جیز، 3 ایس ایس پیز، 6 ایس پیز متاثر ہوئے۔ اسی طرح 17 ڈی ایس پیز، 22 انسپکٹرز، 10 ٹریفک انسپکٹرز متاثر ہوئے، 50 سب انسپکٹرز، 74 وارڈنز، 41 اے ایس آئیز اور 56 ہیڈ کانسٹیبلز متاثر ہوئے۔ کورونا متاثرین میں سے پانچ سو سے زائد صحتیاب ہو کر واپس ڈیوٹیوں پر آگئے۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ کورونا وباء میں شہریوں کے تحفظ پر مامور تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 915089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915089/لاہور-کورونا-کا-شکار-ہونیوالے-پولیس-اہلکاروں-کی-تعداد-بڑھنے-لگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org