QR CodeQR Code

عراق، صوبہ نینوی سے 15 داعشی گرفتار

8 Feb 2021 21:20

عراقی وزارت داخلہ کیجانب سے جاری ہونیوالے بیان کیمطابق صوبہ نینوی کے مختلف علاقوں سے گرفتار ہونیوالے 15 دہشتگرد مختلف القابات و ناموں کیساتھ قانونی اداروں کو انتہائی مطلوب تھے جو داعش کی ولایت دجلہ، دیوان الجند، عمومی کیمپوں، الفرقان و البیلاوی نامی لشکروں، پولیس، خودکش رجمنٹس اور انجینیئر کور میں سرگرم تھے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ملک کے شمالی صوبے میں متعدد انٹیلیجنس آپریشنز کے دوران بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے 15 دہشتگرد گرفتار کر لئے ہیں۔ عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق عراقی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ یہ آپریشن ملکی انٹیلیجنس و شعبہ انسداد دہشتگردی کی جانب سے صوبہ نینوی کے مختلف علاقوں میں انجام دیا گیا ہے اور گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق بھی مختلف مقامات سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگرد مختلف القابات و ناموں کے ساتھ قانونی اداروں کو انتہائی مطلوب تھے جو داعش کی ولایت دجلہ، دیوان الجند، عمومی کیمپوں، الفرقان و البیلاوی نامی لشکروں، پولیس، خودکش رجمنٹس اور انجینیئر کور میں سرگرم تھے۔


خبر کا کوڈ: 915090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915090/عراق-صوبہ-نینوی-سے-15-داعشی-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org