0
Monday 8 Feb 2021 21:56

لیگی رہنما احسن اقبال کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، پی ڈی ایم اُمیدواروں کی حمایت کی درخواست 

لیگی رہنما احسن اقبال کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، پی ڈی ایم اُمیدواروں کی حمایت کی درخواست 
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ سے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم امیدواران کی حمایت کی درخواست کی۔ لیاقت بلوچ نے جواب دیا کہ جماعت اسلامی وزیرآباد کے صوبائی حلقہ میں امیدوار ہے، ضمنی انتخابات کے دیگر حلقوں میں جماعت اسلامی غیرجانبدار رہے گی، لیاقت بلوچ نے آزاد کشمیر کے کارکنان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی کشمیر کانفرنس میں قومی قیادت اور 5 فروری کو پوری قوم نے قائدین حریت، مجاہدین کشمیر اور حریت پسند عوام کے ساتھ غیر متزلزل پشتیبانی کا اعلان کردیا ہے، کشمیر کا تنازعہ دوطرفہ یا کسی سرحدی جھگڑے کا نہیں، دراصل یہ ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کوٹلی خطاب میں متفقہ کشمیر پالیسی دینے کی بجائے آمر پرویزمشرف کا فارمولا پیش کر کے مقدمہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کو کمزور اور بھارت کی سہولت کاری کی ہے، ہر دور میں حکمران مسئلہ کشمیر پر کمزور، متنازعہ موقف اختیار کر کے ظلم کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر ایک اصولی اور غیرمتزلزل موقف اختیار کیا جائے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے موروثی سیاسی نظام کی جڑ کاٹی ہے، جماعت اسلامی عوام کی خدمت اور کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے، پاکستان کے نظام کے لیے قرارداد مقاصد، علما کے بائیس نکات، آئین پاکستان اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات بہت مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ فوجی آمریتوں اور جمہوری جاگیردارانہ سرمایہ دارانہ اور آمرانہ ذہنیت کی قیادت نے ملک و ملت کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ قومی قیادت اور ریاستی اداروں کو اب تسلیم کر لینا چاہیے کہ قوم کو تقسیم اور بے وقار کرنے کی بجائے اتحاد، وحدت، قومی ترجیحات کے ساتھ آئین کے دیے روڈمیپ کی پابندی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 915100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش