0
Monday 8 Feb 2021 22:38

شامی کرد فورسز پر داعش کا حملہ، 7 ہلاک و زخمی

شامی کرد فورسز پر داعش کا حملہ، 7 ہلاک و زخمی
اسلام ٹائمز۔ شام کے شمالی علاقوں پر قابض کرد ملیشیا (Syrian-SDF Democratic Forces) کے ایک فوجی مرکز پر داعشی دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس میں متعدد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔ انسانی حقوق کے شامی مبصر (Syrian Observatory for Human Rights) کے مطابق شامی شہر رقہ میں واقع کرد ملیشیا کی ایک چیک پوسٹ پر داعشی جنگجوؤں نے حملہ کر دیا جس سے کرد ملیشیا کے 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ تیل سے مالامال شام کا شمالی علاقہ امریکی حلیف کُرد فورسز کے کنٹرول میں ہے جہاں ملک میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فورسز نے متعدد فوجی اڈے بھی قائم کر رکھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 915106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش