0
Monday 8 Feb 2021 23:31

اساتذہ بھرتیوں کے ٹیسٹ آؤٹ ہونے کے ذمہ دار وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہیں، مشتاق خان

اساتذہ بھرتیوں کے ٹیسٹ آؤٹ ہونے کے ذمہ دار وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہیں، مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا و سینٹر مشتاق احمد خان نے این ٹی ایس کے زیراہتمام اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے کئے جانے والے ٹیسٹ کے آؤٹ ہونے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیراعظم عمران خان کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پے درپے ایسا ہورہا ہے کہ بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں، اربوں روپے ٹیسٹ کے نام پر وصول کئے جاتے ہیں اور بعد میں اِس طرح کے فراڈ اور دھوکے کرکے اُن کے ارمانوں کا خون کیا جاتا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کی تذلیل کی ہے۔ جس پر انہیں عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اِس پورے معاملے میں براہ راست حکومتی وزراء ملوث ہیں، جو پندرہ سے بیس لاکھ میں نوکریاں فروحت کر رہے ہیں جبکہ معصوم نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور ورغلانے کے لیے اُن سے کروڑوں، اربوں روپے وصول کرکے ٹیسٹ ڈرامہ رچایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیوں کا پورا عمل پہلے سے مشکوک تھا لیکن اب بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں نے اِن کی کارکردگی اور فراڈ کو نمایاں کردیا۔ انہوں نے وزراء کی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اِس کی آزاد تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن قائم کیا جائے جس میں اپوزیشن کے ارکان بھی شامل ہوں۔
خبر کا کوڈ : 915124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش