QR CodeQR Code

یمن میں بیرونی مداخلت کا سدباب کیا جائے، سید کمال خرازی

8 Feb 2021 23:32

تہران میں یمن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفیٹس کیساتھ گفتگو میں خارجہ تعلقات سے متعلق ایران کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے امریکہ و یورپ کیجانب سے سعودی عرب و امارات کو اسلحے کی ترسیل کے فی الفور روکے جانیکا کا مطالبہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ متحدہ عرب امارات و سعودی عرب کیجانب سے یمن پر مسلط کی گئی اس تباہ کن جنگ سے تاحال کوئی نتیجہ برآمد نہیں کیا جا سکا۔


اسلام ٹائمز۔ خارجہ تعلقات سے متعلق ایران کی تزویراتی کونسل (شورای راهبردی روابط خارجی) کے سربراہ سید کمال خرازی نے تہران میں یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفیٹس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یمنی عوام پر مسلط جنگ کے فی الفور خاتمے پر تاکید کی اور مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ و یورپ کی جانب سے سعودی عرب و امارات کو اسلحے کی ترسیل فی الفور روکی جائے۔ سید کمال خرازی نے یمن پر مسلط جنگ کے خاتمے پر مبنی بیانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات و سعودی عرب کی جانب سے یمن پر مسلط کی گئی اس تباہ کن جنگ سے تاحال کوئی نتیجہ برآمد نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ اب جب اس جنگ کے خاتمے کی فرصت میسر ہوئی ہے تو امید کی جا سکتی ہے کہ امریکہ سعودی عرب کو اسلحے کی عدم ترسیل اور انٹیلیجنس اطلاعات کی عدم فراہمی کے اپنے قول میں صادق رہے گا جبکہ امریکہ و یورپ کی جانب سے سعودی عرب و متحدہ عرب امارات کو اسلحے کی ترسیل کٹ جانے سے یمن پر مسلط وحشتناک جنگ کے خاتمے کی بنیاد فراہم کی جا سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 915126

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915126/یمن-میں-بیرونی-مداخلت-کا-سدباب-کیا-جائے-سید-کمال-خرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org