1
0
Monday 8 Feb 2021 23:59

عالمی برادری ایران کیخلاف اٹھ کھڑی ہو، فیصل بن فرحان

عالمی برادری ایران کیخلاف اٹھ کھڑی ہو، فیصل بن فرحان
اسلام ٹائمز۔ سعودی شاہی رژیم کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے قاہرہ میں فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسب سابق ایران کے خلاف ہمیشہ کے بے بنیاد الزامات عائد کئے اور کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ خطے میں "ایران کے غیر قانونی و خطرناک اقدامات" کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔ فیصل بن فرحان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں اور اس کا میزائل پروگرام خطے کی سلامتی کو لاحق خطرہ ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ کسی بھی معاہدے میں، ایرانی خطرے سے سب سے زیادہ دوچار ممالک کو بھی شامل کیا جائے۔ فیصل بن فرحان نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں یمن پر گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ریاض یمن کا ہی فائدہ چاہتا ہے اور اسی کی خاطر وہ مختلف یمنی گروہوں اور (مستعفی) منصور ہادی کی (سابق) حکومت اور (آزادی پسند تحریک) جنوبی عبوری کونسل (المجلس الانتقالی الجنوبی-Southern Transitional Council) کے درمیان "ریاض معاہدے" پر عملدرآمد کی حمایت کرتا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو کے دوران یمن پر سعودی لڑاکا طیاروں کے وحشتناک حملوں اور یمنی عوام کے 7 سالہ سخت ترین سرحدی محاصرے کی جانب اشارہ کئے بغیر، سعودی سرزمین پر یمنی فوج و انصاراللہ کی جوابی کارروائیوں کی مذمت کی اور ہمیشہ کی طرح دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں غیر فوجیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ فیصل بن فرحان نے فلسطین کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب تاحال 1967ء کی سرحد اور مشرقی قدس شریف کے دارالحکومت پر مبنی فلسطینی ریاست کی حمایت اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی حمایت پر مبنی سعودی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب سعودی شاہی رژیم کی جانب سے نہ صرف سعودی عرب میں موجود فلسطینی مزاحمتی محاذ کے دسیوں حامیوں پر "دہشتگردانہ" مقدمات چلائے جا رہے ہیں بلکہ امریکی شہ پر ممتاز مسلم ممالک کو اسرائیل کے ساتھ دوستی معاہدے کرنے پر بھی اکسایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب و امریکہ کے دباؤ پر غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے والے ممالک میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش شامل ہیں جبکہ اس حوالے سے پاکستان و انڈونیشیا پر بھی شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 915134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Muhammad Ali
Pakistan
بدذات اور کمینگی کی نسل ہے فیصل فرحان نسل یہود۔
ایران جب تک ولایت فقیہ کے زیراثر ہے، دنیا کی کوئی طاقت زیر نہیں کرسکے گی، ان شاء الله ۔۔
ہماری پیشکش