0
Tuesday 9 Feb 2021 00:38

عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین سے متعلق تحفظات کا اظہار کر دیا

عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین سے متعلق تحفظات کا اظہار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آںے کے بعد اس کی روک تھام کے لیے بنائی گئی ویکسینر کے مؤثر ہونے سے متعلق تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈرس ایڈہانوم غیبریسس نے کہا کہ کورونا کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقا میں ایسٹر زینک ویکسین لگانے کا سلسلہ معطل کرنے کے بعد ہمیں اس بات کا اندازہ کر لینا چاہیئے کہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہمیں ہر طرح کے اقدامات کرنا ہوں گے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی سامنے آنے والی شکلوں اور اقسام نے دستیاب ویکسینز کے مؤثر ہونے سے متعلق کئی شبہات اور تحفظات پیدا کر دیئے ہیں۔ انہوں ںے اسے تشویش ناک خبر قرار دیا کہ کورونا وائرس کے لیے دستیاب ویکسینز میں سے کوئی بھی جنوبی افریقا میں تشخیص ہونے والی کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل کے خلاف پوری طرح مؤثر نہیں ہے۔ انہوں ںے کہا کہ جنوبی افریقا میں جس تحقیق کے نتائج کے بعد ویکسینیشن معطل کی گئی ہے، اس میں کئی اہم پہلو مدنظر رکھنے چاہیئں۔ یہ اس تحقیق کے لیے سیمپل سائز کم ہے اور اس میں زیادہ تر نوجوان طبی اہل کار شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 915138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش