QR CodeQR Code

آیت اللہ رئیسی عراق پہنچ گئے، شہید کمانڈرز کی قتلگاہ پر حاضری

9 Feb 2021 00:42

یاد رہے کہ ایرانی چیف جسٹس کا اپنے اعلیٰ سطحی قانونی وفد کے ہمراہ عراق کا یہ دورہ امریکی دہشتگردانہ ٹارگٹ کلنگ میں بہائے جانیوالے شہید کمانڈرز اور ان ے ساتھیوں کے خون سے متعلق قانونی کارروائی کا جائزہ لینا اور فالو اپ کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے چیف جسٹس آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اعلیٰ سطحی قانونی وفد کے ہمراہ عراق پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے بغداد ایئرپورٹ کے باہر مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈرز جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی جائے شہادت پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ عراق میں ایرانی سفیر ایرج مشہدی بھی موجود تھے جبکہ وہ عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین فائق زیدان کی دعوت پر عراق پہنچے ہیں، جہاں فائق زیدان کے ساتھ ساتھ عراقی صدر و وزیراعظم سمیت متعدد اعلیٰ سیاسی و قانونی حکام کے ساتھ ان کی ملاقاتیں طے ہیں۔ یاد رہے کہ ایرانی چیف جسٹس کا اپنے اعلیٰ سطحی قانونی وفد کے ہمراہ عراق کا یہ دورہ امریکی دہشتگردانہ ٹارگٹ کلنگ میں بہائے جانے والے شہید کمانڈرز اور ان کے ساتھیوں کے خون سے متعلق قانونی کارروائی کا جائزہ لینا اور فالو اپ کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 915139

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915139/آیت-اللہ-رئیسی-عراق-پہنچ-گئے-شہید-کمانڈرز-کی-قتلگاہ-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org