0
Tuesday 9 Feb 2021 09:50

جان لیوا کورونا وائرس نے مزید 40 زندگیوں کو نگل لیا

جان لیوا کورونا وائرس نے مزید 40 زندگیوں کو نگل لیا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 509 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 82 لاکھ 56 ہزار 378 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 008 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 519 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 434، پنجاب میں ایک لاکھ 61 ہزار 347، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 625، اسلام آباد میں 42 ہزار 080، بلوچستان میں 18 ہزار 877، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 238 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 918 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 31 ہزار 510 ہے۔ جبکہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 915178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش