0
Tuesday 9 Feb 2021 10:23

صدارتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کریں گے، شاہد خاقان عباسی

صدارتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کریں گے، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت بھی سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج جب حکومت کو شکست دکھائی دے رہی ہے تو اسے اوپن بیلٹ کا خیال آیا ہے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس کی سخت مخالفت کی ہے اور پاکستان بار کونسل نے بھی صدارتی آرڈیننس کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 915183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش