QR CodeQR Code

عمران نیازی اپنے پیاروں کو سینیٹ میں لانا چاہتے ہیں، احسن اقبال

9 Feb 2021 13:12

مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کو دھوکا دے رہی ہے، عمران خان کی جماعت میں بغاوت ہے، عمران نیازی کو خطرہ ہے، ان کی اپنی جماعت انہیں ووٹ نہیں دینا چاہتی۔


اسلام ٹائمز۔ رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا سینیٹ الیکشن اور وزیر اعظم عمران خان سے متعلق  کہنا ہے کہ عمران نیازی اپنے پیاروں کو سینیٹ میں لانا چاہتے ہیں۔ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ عمران خان اپنی پارٹی میں بغاوت کچلنے کے لیے اوپن بیلٹ کر رہے ہیں، اس پورے پیکج کا تعلق نہ شفافیت سے ہے نہ سیاسی اصلاحات سے، اس پیکج کا تعلق صرف فرینڈز آف عمران خان کو این آر او دینے سے ہے۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو دھوکا دے رہی ہے، عمران خان کی جماعت میں بغاوت ہے، عمران نیازی کو خطرہ ہے، ان کی اپنی جماعت انہیں ووٹ نہیں دینا چاہتی، حکومت سینیٹ میں شفافیت کے نام پر دھوکا دے رہی ہے، سینیٹ اوپن الیکشن کے خلاف ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ریفرنس عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے، حکومت پاکستان میں آئینی انتشار پھیلا رہی ہے اور اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر یقین رکھتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 915229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915229/عمران-نیازی-اپنے-پیاروں-کو-سینیٹ-میں-لانا-چاہتے-ہیں-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org