0
Tuesday 9 Feb 2021 17:18

تین سال بعد امریکہ کا دوبارہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شمولیت کا فیصلہ

تین سال بعد امریکہ کا دوبارہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شمولیت کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ امریکا کا کہنا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ساتھ سابقہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی دستبرداری کے تقریباً تین سال بعد دوبارہ شمولیت اختیار کرے گا۔ جنیوا میں کونسل کے اجلاس کے دوران اس کے نئے چیف انٹونی بلنکن نے کہا امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی محکمہ خارجہ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ساتھ فوری طور پر اور مضبوط دوبارہ شمولیت کی ہدایت کی ہے۔ جو بائیڈن نے یہ قدم سابق امریکی صدر کی پالیسیوں کے پلٹنے کے تحت اٹھایا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے جون 2018 میں ملک کو 47 ممبران کی کونسل سے دور کردیا تھا۔ انہوں نے اسرائیل کے خلاف اس کے بے بنیاد تعصب اور حقوق غصب کرنے والی اقوام کو میز پر بیٹھنے کی اجازت دینے کے منافقت کے بارے میں شکایت کی تھی۔ امریکی کی دستبرداری نے 2006 میں بننے والے اس کونسل میں خلا پیدا کردی تھی جسے چین اور دیگر بھرنے کی خواہش رکھتے تھے۔ خیال رہے کہ امریکا خود بخود دوبارہ رکنیت حاصل نہیں کرسکتا اور اسے سال کے آخر تک انتخابات کا انتظار کرنا ہوگا۔ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی کہ امریکا ابتدا میں کونسل میں مبصر ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ان کا ملک اب بھی اسے ایک ناقص ادارہ سمجھتا ہےجس میں ایجنڈے میں اصلاحات، رکنیت، اور توجہ مرکوز کرنے بشمول اسرائیل پر اس کی غیر متناسب توجہ، میں اصلاح کی ضرورت ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی دستبرداری نے تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے کچھ نہیں کیا۔
اس کے بجائے کونسل نے امریکی قیادت کا خلا پیدا کر دیا تھا جسے آمرانہ ایجنڈے والے ممالک نے اپنے مفاد میں استعمال کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کونسل کی خامیوں کو دور کرنے اور اس کے مینڈیٹ پر قائم رہنے کو یقینی بنانے کے لیے امریکا کو ہماری سفارتی قیادت کا پورا وزن استعمال کرتے ہوئے میز پر رہنا چاہیے۔ سفارتی عملے اور انسان حقوق کی تنظیموں نے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں برطانوی سفیر جولین بریتھویٹ نے کونسل میں اقوام متحدہ کے تمام ممبران کی 'مکمل مصروفیت' کی اہمیت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 915268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش