0
Tuesday 9 Feb 2021 18:41

محکمہ داخلہ پنجاب نے 200 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

محکمہ داخلہ پنجاب نے 200 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی
اسلام ٹائمز۔ سکروٹنی کے عمل میں تسلی بخش جواب نہ دینے اور اپنے فنڈز کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے 200 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھیجوائی جانیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ نے دو سو این جی اوز کی رجسٹریشن ختم کر دی ہے۔ ان این جی اوز کے بارے میں تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان کے فنڈز کا کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا اور یہ سکروٹنی کے عمل میں اپنے معیار پر بھی پورا نہیں اُتر سکیں۔

مذکورہ این جی اوز کا عوامی فلاح و بہبود کا صرف بہانہ تھا، اصل کام پیسہ کمانا تھا، جبکہ سو این جی اوز کو بھی واچ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے سکروٹنی کا عمل فنڈ کی صاف شفاف تقسیم اور دہشتگردی کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے این جی اوز کو ہدایت کی تھی کہ وہ نئے سرے سے اپنی رجسٹریشن کروائیں اور اپنے مقاصد، ملنے والے فنڈز اور ان کے استعمال کی مکمل تفصیلات فراہم کریں۔
خبر کا کوڈ : 915285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش