0
Tuesday 9 Feb 2021 19:20

طلبہ یونین پر طویل پابندی جمہوری حق سے محروم رکھنے کی آمرانہ سازش ہے، عارف حسین

طلبہ یونین پر طویل پابندی جمہوری حق سے محروم رکھنے کی آمرانہ سازش ہے، عارف حسین
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی کا کہنا تھا کہ 9 فروری طلبہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، طلبہ یونین پر طویل پابندی جمہوری حق سے محروم رکھنے کی آمرانہ سازش ہے۔ لاہور میں طلبہ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ سٹوڈنٹس یونین 37 سال گزرنے کے باوجود بحال نہیں ہو سکیں، 9 فروری 1984ء کو جنرل ضیا الحق کے دور میں سٹوڈنٹس یونین پر پابندی لگا دی گئی تھی، جس کے بعد جمہوری حکومتیں بھی آئیں لیکن طلبا یونین پر سے پابندی نہیں اٹھائی جا سکی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے ذریعے ہی تمام سیاسی جماعتوں کو نظریاتی اور حقیقی قیادت میسر آتی تھی، مگر جب سے ضیاءالحق کے آمرانہ دور سے طلباء یونینز پر پابندی لگی ہے، اس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں میں کاغذی اور جعلی قیادت کی بہتات ہو گئی ہے۔ طلباء یونینز پہ 37 سال سے طویل پابندی آمرانہ سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ طلباء یونین کی بحالی کیلئے موثر قانون سازی کی جائے تاکہ طلبا یونین کی بحالی کے بعد طلبا پاکستانی نظریاتی سیاست میں اپنا متحرک کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک طلباء یونین پر پابندی ختم نہیں کی جاتی اس وقت تک قوم کو تعلیم یافتہ، نظریاتی اور حقیقی قیادت میسر نہیں آ سکتی۔
خبر کا کوڈ : 915289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش