QR CodeQR Code

اے ٹی آئی کا طلبہ یونین کی بحالی اور سنیڈیکٹ میں نمائندگی کا مطالبہ

9 Feb 2021 19:59

لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں طلبہ نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ بلدیاتی انتخابات سے قبل یونینز انتخابات کے احکامات جاری کرے، جامعات سینڈیکٹ میں طلباء نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔ تعلیمی بجٹ میں فوری اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان طلباء یونین کی بحالی کے بیان کو حقیقت میں بدلیں۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے زیراہتمام طلباء یونین پر پابندی کے 36 سال مکمل ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے تعلیمی اداروں میں طلبہ تنظیموں کو بحال کرنے سمیت جامعات کی سینڈیکٹ میں نمائندگی کا بھی مطالبہ کر دیا۔ انجمن طلباء اسلام کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا۔ اے ٹی آئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری محسن گوندل اور ناظم لاہور دانش مصطفائی کی سربراہی میں منعقدہ مظاہرے میں طلبہ نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر نعرے بازی کی۔ طلبہ نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ بلدیاتی انتخابات سے قبل یونینز انتخابات کے احکامات جاری کرے، جامعات سینڈیکٹ میں طلباء نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔ تعلیمی بجٹ میں فوری اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان طلباء یونین کی بحالی کے بیان کو حقیقت میں بدلیں۔
 


خبر کا کوڈ: 915292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915292/اے-ٹی-ا-ئی-کا-طلبہ-یونین-کی-بحالی-اور-سنیڈیکٹ-میں-نمائندگی-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org