QR CodeQR Code

اپریل سے نجی کمپنیاں ایل این جی درآمد کرسکیں گی، ندیم بابر

9 Feb 2021 22:20

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کے ساتھ ورچوئل اجلاس میں بتایا گیا کہ اے ڈی بی کے تعاون سے پیٹرولیم سیکٹر میں معاشی و سماجی مشکلات کے باوجود توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا ہے کہ اپریل سے نجی کمپنیاں ایل این جی درآمد کرسکیں گی۔ انہوں نے یہ بات ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کی کنٹری ڈائریکٹرکے ساتھ  ہونے والے ورچوئل اجلاس میں بتائی ہے۔ ورچوئل اجلاس میں اے ڈی بی کے تعاون سے پیٹرولیم سیکٹرمیں جاری اصلاحات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے ورچوئل اجلاس میں کہا کہ معاشی وسماجی مشکلات کے باوجود توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی گئیں۔

ندیم بابر نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹرکو بتایا کہ ملک میں گیس کے شعبےکو نجی طور ترسیل وخریداری کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل سے نجی کمپنیاں ایل این جی درآمد کرسکیں گی۔ وزیراعظم نے معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ ای اینڈ پی سرگرمیوں سے ملک میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پرکام ہوگا۔ انہوں ںے کہا کہ ملک میں ای اینڈپی ریگولریشن کے لیے فریم ورک تیارکرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ دونوں سوئی کمپنیوں نے یو ایف جی میں خاطرخواہ کمی کی۔ انہوں ںے کہا کہ اے ڈی بی کے زیرزمین گیس اسٹوریج پروگرام پر جاری تعاون کے شکرگزار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 915303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915303/اپریل-سے-نجی-کمپنیاں-ایل-این-جی-درا-مد-کرسکیں-گی-ندیم-بابر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org