QR CodeQR Code

سندھ، بجلی چوری پر پیپلز پارٹی رہنما کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ

10 Feb 2021 18:22

انچارج سیپکو اسپیشل ٹاسک فورس عقیل جونیجو کے مطابق ٹرانسفارمر اتار کر بجلی کی لائن بھی منقطع کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنی سیپکو نے سندھ کے علاقے پنو عاقل میں کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما محمد علی گوھر اندھڑ کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا۔ انچارج سیپکو اسپیشل ٹاسک فورس عقیل جونیجو کے مطابق ٹرانسفارمر اتار کر بجلی کی لائن بھی منقطع کر دی ہے۔ ٹاسک فورس نے لاڑکانہ اور شکارپور میں بھی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران سیپکو کے 9 ملازمین معطل کر دیئے۔ معطل کیے جانے والوں میں ایک لائن سپرنٹنڈنٹ، 5 لائن مین اور 3 میٹر ریڈر شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 915458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915458/سندھ-بجلی-چوری-پر-پیپلز-پارٹی-رہنما-کو-10-لاکھ-روپے-کا-جرمانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org