QR CodeQR Code

سینیٹ انتخابات، 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

10 Feb 2021 20:12

سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ محمد حامد رضا، چودھری مصدق محمود گھمن، بشری اشتیاق، ڈاکٹر محمد نوید اقبال نے بھی الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں، جبکہ کنیز فاطمہ، محمد شفیق، ابراہیم بلال، امتیاز حسین، کاشف علی، محمد ریاض اور ثناءاللہ چودھری بھی سینٹ کیلئے کاغذات حاصل کرنیوالوں میں شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سینٹ انتخابات کی گہما گہمی کا آغاز ہو گیا۔ الیکشن کمیشن سے 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔ کاغذات حاصل کرنیوالوں میں 6 امیدواروں کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔ الیکشن کمیشن سے کاغذات حاصل کرنے والوں میں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری اور پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ شامل ہیں۔ مسلم لیگ قائد اعظم کے سینٹ امیدوار کامل علی آغا نے کاغذات حاصل کئے۔ پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقا تیمور، آشفہ ریاض فتیانہ، نگہت محمود، نیلم ارشاد نے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات حاصل کئے۔ آشفہ ریاض فتیانہ صوبائی وزیر بھی ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ محمد حامد رضا، چودھری مصدق محمود گھمن، بشری اشتیاق، ڈاکٹر محمد نوید اقبال نے بھی الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں، جبکہ کنیز فاطمہ، محمد شفیق، ابراہیم بلال، امتیاز حسین، کاشف علی، محمد ریاض اور ثناءاللہ چودھری بھی سینٹ کیلئے کاغذات حاصل کرنیوالوں میں شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 915471

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915471/سینیٹ-انتخابات-20-امیدواروں-نے-کاغذات-نامزدگی-حاصل-کر-لئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org