QR CodeQR Code

احتجاج سرکاری ملازمین کا حق ہے لیکن سیاست سے خود کو نقصان پہنچائیں گے، شیخ رشید

10 Feb 2021 20:52

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازم قانون کی زد میں آتا ہے، 16 گریڈ تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بات ہوئی تھی اب ملازمین ضد سے ہٹ کر معاملات پر توجہ دیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے احتجاج میں سیاسی پارٹیاں آئیں تو ملازمین نقصان میں رہیں گے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہ کر سرکاری ملازمین کو احتجاج کا حق ہے لیکن سرکاری ملازمین سیاست میں ملوث ہوئے تو خود کو نقصان پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازم قانون کی زد میں آتا ہے۔ 16 گریڈ تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بات ہوئی تھی اب ملازمین ضد سے ہٹ کر معاملات پر توجہ دیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے لیے تو ہم نے میڈیا کو بھی بتایا تھا۔ حکومت 25 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کے لیے تیار ہے اور منگل کو کابینہ سے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں پمز ملازمین کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسوں کے لیے جتنا پریکٹس کررہی ہے اتنا ہی خراب ہو رہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 915494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915494/احتجاج-سرکاری-ملازمین-کا-حق-ہے-لیکن-سیاست-سے-خود-کو-نقصان-پہنچائیں-گے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org