QR CodeQR Code

بلتستان یونیورسٹی سلیکشن بورڈ کے نتائج کا اعلان

10 Feb 2021 21:26

اعلامیہ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد شاہ کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور پروفیسر گریڈ 21 تعینات کیا گیا ہے جبکہ شعبہ بیالوجیکل سائنس میں ڈاکٹر عبد المتین کو پروفیسر گریڈ 21 تعینات کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف بلتستان کے چوتھے اور پانچویں سیلکشن بورڈ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد شاہ کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور پروفیسر گریڈ 21 تعینات کیا گیا ہے جبکہ شعبہ بیالوجیکل سائنس میں ڈاکٹر عبد المتین کو پروفیسر گریڈ 21 تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اشتیاق حسین کو ایسوی ایٹ پروفیسر گریڈ 20 میں ترقی دی گئی۔ حالیہ سلیکشن بورڈ کے نتائج کے مطابق ڈاکٹر شفقت حسین کو ایسوی ایٹ پروفیسر کیمسڑی، ڈاکٹر میر عالم کو اسٹنٹ پروفیسر شعبہ اکنامکس، ڈاکٹر سالار حسین کو اسسٹنٹ پروفیسر انوائرمنٹل سائنس، بے نظیر کو لیکچرار اینتھراپالوجی، زہرا بتول کو لیکچرار شعبہ انگلش اور نائلہ بتول کو لیکچرار مطالعہ پاکستان تعینات کیا گیا ہے۔

نسیم حسرت کو لیکچرار ڈیپارٹمنٹ آف انگلش، غلام عباس کو لیکچرار ڈیپارٹمنٹ آف انگلش اور کمال احمد کو بھی لیکچرار ڈیپارٹمنٹ آف انگلش تعینات کیا گیا۔ موسیٰ علی بطور ڈپٹی رجسڑار، وزیر جاوید حسین کو بطور ڈپٹی رجسٹرار اور ذیشان علی کو بطور ڈپٹی رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے۔ ظفر عباس اسٹنٹ کنڑولر امتحانات جبکہ غلام نبی ڈپٹی خزانچی تعینات ہو گئے ہیں۔ نسیم عباس کو ڈپٹی کنڑولر امتحانات تعینات کیا گیا ہے جبکہ نازنین زہرا کو بھی ڈپٹی کنٹرولر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عیسیٰ کو اسسٹنٹ پروفیسر انگلش تعینات کیا گیا ہے۔ محمد عسکری بھی بطور ڈپٹی خزانچی تعینات ہو گئے، مائرہ نسیم کو سٹوڈنٹ فنانشل ایڈ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 915501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915501/بلتستان-یونیورسٹی-سلیکشن-بورڈ-کے-نتائج-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org