0
Thursday 11 Feb 2021 02:12

بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی، قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی، قیمت میں اضافہ کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ اوگرا نے سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس 13.42 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافہ مالی سال 21-2020 کیلئے کیا گیا ہے، ایس این جی پی ایل نے 123 فیصد اضافہ ‏طلب کیا تھا۔ اضافے کے بعد ایس این جی پی ایل کی قیمت بڑھ کر 644.84 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔ قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔ واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ ‏اضافے کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ 
خبر کا کوڈ : 915539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش