QR CodeQR Code

کوہاٹ، آئی ایس او کے زیراہتمام سٹڈی سرکل کا اہتمام

11 Feb 2021 02:38

طلباء سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ ڈویژنل صدر ضمیر علی جعفری نے طلباء یونین کی تاریخ، اس پر پابندی کا پس منظر اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ سٹوڈنٹ سوسائٹیز کے تمام سربراہان نے طلباء یونین کے حوالے سے اپنا اپنا موقف پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن،کسٹ یونٹ کے زیرِاہتمام کوہاٹ ماڈل ٹاؤن میں طلباء یونین کی بحالی کے حوالے سے سٹڈی سرکل منعقد ہوا، جس میں کوہاٹ یونیورسٹی کے مختلف سٹوڈنٹ سوسائٹیز کے طلباء نے شرکت کی۔ سٹڈی سرکل میں پشاور ڈویژن کے سابقہ صدر ضمیر علی جعفری، ڈویژنل جنرل سیکرٹری مجتبٰی حسن اور اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ سجاد مہدی نے بھی شرکت کی۔ طلباء سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ ڈویژنل صدر ضمیر علی جعفری نے طلباء یونین کی تاریخ، اس پر پابندی کا پس منظر اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ سٹوڈنٹ سوسائٹیز کے تمام سربراہان نے طلباء یونین کے حوالے سے اپنا اپنا موقف پیش کیا اور تمام طلباء کا یہی مطالبہ تھا کہ طلبہ یونین کو بحال کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 915542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915542/کوہاٹ-ا-ئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-سٹڈی-سرکل-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org