QR CodeQR Code

بھارتی بیان پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ناکامی کا عکاس ہے، منیر اکرم

11 Feb 2021 09:06

پاکستان نے اقوام متحدہ کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے فروغ میں ملوث بھارتی ایجنسیوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں بھارت کا بیان پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں ناکامی پر پریشانی کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الحرار کی مالی معاونت کے ناقابل تردید ثبوت فراہم کر دیے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے فروغ میں ملوث بھارتی ایجنسیوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 915564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915564/بھارتی-بیان-پاکستان-مخالف-پروپیگنڈے-میں-ناکامی-کا-عکاس-ہے-منیر-اکرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org