0
Saturday 13 Aug 2011 19:59

چی ایچ کیو حملہ کیس، مرکزی مجرم ڈاکٹر عثمان کو پھانسی، 6 کو قید کی سزائیں سنا دی گئیں

چی ایچ کیو حملہ کیس، مرکزی مجرم ڈاکٹر عثمان کو پھانسی، 6 کو قید کی سزائیں سنا دی گئیں
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، مرکزی مجرم ڈاکٹر عثمان کو سزائے موت، چار کو عمر قید، دو کو سات اور آٹھ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ ملزمان میں شامل ایک شہری واجد علی کے وکیل کرنل انعام الرحمان ایڈوکیٹ نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ عدالت نے فوج کی میڈیکل کور سے ریٹائرڈ ہونے والے عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو سزائے موت اور عمران صدیق کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ تین شہریوں خلیق الرحمان، محمد عثمان اور واجد علی کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید جبکہ محمد عدنان اور طاہر شفیق کو بالترتیب آٹھ اور سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ فوجی استغاثہ کا کہنا تھا کہ یہ افراد جی ایچ کیو پر حملے کے منصوبے سے آگاہ تھے اور عقیل کے ساتھ تعاون کر رہے تھے۔ پاکستانی فوج کے ایک بریگیڈیئر کی سربراہی میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی یہ کارروائی راولپنڈی میں ایک خفیہ مقام پر پانچ ماہ تک جاری رہی تھی۔ کرنل انعام کا کہنا تھا کہ انہیں سزا سنائے جانے کی خبر ان افراد کے اہلِ خانہ سے ملی ہے، جنہوں نے جمعہ کو ملزمان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی۔ ان کے مطابق انہیں ابھی تک اس فیصلے کی دستاویز نہیں ملی اور جب یہ دستاویز انہیں ملے گی تو اسے دیکھ کر ہی پتہ چلے گا کہ سزا کس بنیاد پر سنائی گئی ہے۔ اس سوال پر کہ کیا ان سزاؤں کے خلاف اپیل کی جائے گی کرنل انعام کا کہنا تھا کہ وہ اس سزا کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور فیصلے کی نقل ملنے کے بعد آرمی کورٹ آف اپیل میں اپیل دائر کی جائے گی۔
دیگر ذرائع کے مطابق فوجی عدالت نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر حملے کرنے کے مقدمہ میں سات مجرموں کو سزا سنا دی ہے، واقعہ کے مرکزی کردار عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو سزائے موت سنائی گئی ہے ۔ دس اکتوبر 2009ء کو جی ایچ کیو پر حملے کے بعد فوجی عدالت نے ڈاکٹر عثمان سمیت گرفتار سات افراد کو کا ٹرائل شروع کیا تھا، ذرائع کے مطابق فوجی عدالت نے ڈاکٹر عثمان کو سزائے موت سنانے کے ساتھ اس کے ساتھی اور سابق فوجی عمران صدیق کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، اس کے ساتھ تین دیگر سویلین مجرمون کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دو سویلین مجرموں کو سات اور آٹھ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے، جی ایچ کیو پر حملے میں دس سے زائد فوجی شہید ہو گئے تھے جبکہ دس میں سے نو حملہ آورے بھی مارے گئے تھے، حملہ آوروں میں شامل ڈاکٹر عثمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 91557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش