QR CodeQR Code

سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو متوقع

11 Feb 2021 09:52

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ کے الیکشن مقررہ وقت سے پہلے کروانے کا اعلان کیا تھا جسے اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) کے انتخابات 3 مارچ کو متوقع ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول آج جاری کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن تین مارچ کو متوقع ہیں۔ گزشتہ سینیٹ کے الیکشن بھی 3 مارچ 2018ء کو منعقد ہوئے تھے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ کے الیکشن مقررہ وقت سے پہلے کروانے کا اعلان کیا تھا جسے اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 915570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915570/سینیٹ-انتخابات-3-مارچ-کو-متوقع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org