0
Thursday 11 Feb 2021 09:59

امریکا میں کورونا سے اموات 4 لاکھ 80 ہزار ہو گئیں

امریکا میں کورونا سے اموات 4 لاکھ 80 ہزار ہو گئیں
اسلام ٹائمز۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرفہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اموات کی کل تعداد 4 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ امریکا میں کورونا وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 57 ہزار 904 ہو چکی ہے۔ ادھر برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید ایک ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک 13 ملین سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دے دی گئی ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے آئندہ دو ہفتوں میں پابندیوں میں نرمی سے متعلق روڈ میپ دینے کا اعلان کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 915572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش