QR CodeQR Code

ٹرمپ پر ٹوئٹر کے دروازے ہمیشہ کیلیے بند

11 Feb 2021 11:14

ٹوئٹر کی جانب سے ٹرمپ کو واضح اور سخت پیغام دیا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر دوبارہ بھی صدر منتخب ہو گئے تو انہیں ٹوئٹر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ٹوئٹر نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کر دیے۔ ٹوئٹر کی جانب سے ٹرمپ کو واضح اور سخت پیغام دیا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر دوبارہ بھی صدر منتخب ہو گئے تو انہیں ٹوئٹر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب سابق صدر ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کے دوسرے دن ایوان نمائندگان کے ممبران نے  دلائل دیے۔ ٹرمپ کے مواخذے میں انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے اور امیوں کو تشدد پر اکسانے کے بیانات اور نئی ویڈیوز پیش کی گئیں۔ واضح رہے کہ امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے وقت سابق امریکی صدر نے تشدد کی حوصلہ افزائی کی تھی جس پر ٹوئٹر اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ ٖفارمز نے ان پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹس معطل کر دیے۔


خبر کا کوڈ: 915581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915581/ٹرمپ-پر-ٹوئٹر-کے-دروازے-ہمیشہ-کیلیے-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org