QR CodeQR Code

ٹرمپ دوبارہ بھی صدر منتخب ہوگئے تو انہیں ٹوئٹر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی

11 Feb 2021 11:16

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ کی جانب سے ٹرمپ کو واضح اور سخت پیغام دیا گیا ہے کہ سابق صدر پر اپنے ٹوئٹر کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ٹوئٹر نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کردیے۔ ٹوئٹر کی جانب سے ٹرمپ کو واضح اور سخت پیغام دیا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر دوبارہ بھی صدر منتخب ہوگئے تو انہیں ٹوئٹر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب سابق صدر ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کے دوسرے دن ایوان نمائندگان کے ممبران نے دلائل دیے۔

ٹرمپ کے مواخذے میں انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے اور امیوں کو تشدد پر اکسانے کے بیانات اور نئی ویڈیوز پیش کی گئیں۔ واضح رہے کہ امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے وقت سابق امریکی صدر نے تشدد کی حوصلہ افزائی کی تھی جس پر ٹوئٹر اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ ٖفارمز نے ان پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹس معطل کردیے۔



 


خبر کا کوڈ: 915582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915582/ٹرمپ-دوبارہ-بھی-صدر-منتخب-ہوگئے-انہیں-ٹوئٹر-استعمال-کرنے-کی-اجازت-نہیں-دی-جائےگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org