0
Thursday 11 Feb 2021 11:41

اسلام آباد، کووڈ 19 کے عالمی، سٹریٹجک اور سماجی و معاشی اثرات اور پاکستان کے عنوان سے قومی سیمینار

اسلام آباد، کووڈ 19 کے عالمی، سٹریٹجک اور سماجی و معاشی اثرات اور پاکستان کے عنوان سے قومی سیمینار
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں گزشتہ روز کووڈ 19 کے عالمی، سٹریٹجک اور سماجی و معاشی اثرات اور پاکستان کے عنوان سے ایک قومی سیمینار ہوا۔ سیمینار کا اہتمام انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز، ریسرچ اینڈ اینالیسز نے کیا تھا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سیمینار سے اپنے خطاب میں روایتی سکیورٹی خدشات سے ہٹ کر ابھرنے والے مسائل سے نمٹنے کیلئے موزوں جوابی اقدامات اور حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ عالمی وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ہر متعلقہ شعبے نے اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے سیمینار کا اہتمام کرنے پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر اور انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز، ریسرچ اینڈ اینالیسز کا شکریہ دا کیا کہ اس سیمینار نے موجودہ دور کے پیچیدہ چیلنجز کے جائزے اور ان پر قابو پانے کی قومی کاوش کے نت نئے طریقوں پر غور کرنے کا موقع دیا۔
خبر کا کوڈ : 915588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش