QR CodeQR Code

دنیا میں دو جگہیں جہاں کورونا وائرس نہیں پہنچ پایا، خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ ہیں، امام کعبہ

11 Feb 2021 12:07

سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ نے عمرے کے لیے آنے والے زائرین پر زور دیا کہ وہ سعودی حکومت کے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس وباسے محفوظ رہ سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ دنیا میں دو جگہیں جہاں کورونا وائرس نہیں پہنچ پایا، خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ ہیں۔ سعودی عرب میں سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ نے کہا کہ جن مقامات میں یہ وبا اللہ کے حکم سے داخل ہی نہیں ہو پائی ان میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ؐشامل ہیں۔ سعودی حکومت نے وائرس سے بچاؤ کے لیے مثالی اقدامات کیے جس کے باعث ملک میں یہ وبا دنیا کے باقی ممالک کے مقابلے میں اس قدر تیزی سے نہیں پھیلی۔ امام کعبہ نے عمرے کے لیے آنے والے زائرین پر زور دیا کہ وہ سعودی حکومت کے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس وبا سے محفوظ رہ سکیں۔


 


خبر کا کوڈ: 915593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915593/دنیا-میں-دو-جگہیں-جہاں-کورونا-وائرس-نہیں-پہنچ-پایا-خانہ-کعبہ-اور-مسجد-نبوی-ہیں-امام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org