0
Thursday 11 Feb 2021 17:05

لینڈ گریبرز حلیم عادل شیخ کے ذاتی ورکرز ہیں، ناصر حسین شاہ

لینڈ گریبرز حلیم عادل شیخ کے ذاتی ورکرز ہیں، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لینڈ گریبرز حلیم عادل کے ذاتی ورکرز ہیں۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے حلیم عادل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت تمام سیاسی تنظیموں کے ورکرز کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز اور لینڈ گریبرز میں فرق ہوتا ہے، حلیم عادل کو لینڈ گریبرز بھی پی ٹی آئی کے ورکرز نظر آرہے ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صرف لینڈ گریبرز اور کرمنلز کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیئے کہ تمام لینڈ گریبرز کو پارٹی کی چھتری کے اندر چھپنےنہ دے۔
خبر کا کوڈ : 915648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش