QR CodeQR Code

سابق ایم پی اے زاہد درانی نے سینیٹ الیکشن میں پیسے لینے کا الزام مسترد کردیا

11 Feb 2021 19:22

سینیٹ میں ووٹ بیچنے کے الزام پر زاہد درانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اپوزیشن اور حکمران جماعت کے ایم پی ایز کو ایک، ایک کروڑ روپے دیئے جا رہے تھے، کسی کو کروڑ تو کسی کو زیادہ پیسے بھی دیئے گئے، تاہم میں نے پیسے لینے سے انکار کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق رکن خیبر پختونخوا سمبلی زاہد درانی نے سینیٹ الیکشن میں پیسے لینے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو لیک ہونا حکمران جماعت کا پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسپیکر اور وزیراعلٰی ہاؤس میں اراکین کی منڈی لگی، سینیٹر سے پارٹی فنڈ کے نام پر 40 کروڑ لئے گئے، میں پیسے لینے سے انکار کرکے وہاں سے نکل آیا۔ سینیٹ میں ووٹ بیچنے کے الزام پر زاہد درانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اپوزیشن اور حکمران جماعت کے ایم پی ایز کو ایک، ایک کروڑ روپے دیئے جا رہے تھے۔ زاہد درانی کا کہنا تھا کہ کسی کو کروڑ تو کسی کو زیادہ پیسے بھی دیئے گئے، تاہم میں نے پیسے لینے سے انکار کر دیا تھا، پتا نہیں ویڈیو کیمرہ کہاں چھپایا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 915666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915666/سابق-ایم-پی-اے-زاہد-درانی-نے-سینیٹ-الیکشن-میں-پیسے-لینے-کا-الزام-مسترد-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org