0
Thursday 11 Feb 2021 20:37

حکومت کا تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

حکومت کا تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق ‏تحریک لبیک کے رہنماؤں کے فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے نام نکال دیئے جائیں گے، جبکہ یہ بھی طے پایا ہے کہ حکومت خود فرانس کے سفیر کو نہیں نکالے گی بلکہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے معاملے کی پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے گی۔ معاہدے میں کہا گیا ہے، اس (معاہدے) کی شقوں کو 20 اپریل تک پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا، 20 اپریل سے قبل کسی بھی فریق کی خلاف ورزی پر معاہدہ منسوخ تصور ہوگا۔ پارلیمنٹ سے منظوری ملنے کے بعد وزیراعظم عمران خان خود معاہدے کا اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان فیض آباد معاہدہ ہوا تھا جس میں تحریک لبیک نے 17 فروری تک فرانس کے سفیر کی ملک بدری سمیت تین مزید مطالبات کا معاہدہ کیا تھا۔ حکومت نے فیض آباد معاہدے کے بعد یقین دلایا تھا کہ 17 فروری تک فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرکے فرانس کیساتھ تعلقات منقطع کر لئے جائین گے، تاہم حکومت نے اپنے اس معاہدے پر ابھی تک عمل نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تحریک لبیک کی قیادت کیساتھ ایک نیا معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے مطابق اب معاملہ پارلیمنٹ میں جائے گا، جہاں پارلیمنٹ فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے یا نہ کرنے کی منظوری دے گی۔ تحریک لبیک کے ایک مرکزی رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ ہم نے امن کیلئے معاہدہ کیا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں بدامنی ہو، احتجاجی دھرنوں سے عوام کیلئے مشکلات پیدا ہوتی ہیں، ہمارا ملک دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لئے تحریک لبیک کی قیادت نے دوراندیشی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاہدے کو 20 اپریل تک توسیع دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 اپریل کے بعد اگر حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو پھر ہم سڑکوں پر نکلیں گے اور خود فرانسیسی سفیر کو گھسیٹ کر ملک سے نکال دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 915677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش