QR CodeQR Code

سینیٹ کے دو اراکین نے استعفیٰ دیدیا

11 Feb 2021 20:48

سینیٹر ستارہ ایاز اور ڈاکٹر اشوک کمار نے استعفیٰ دینے کی تصدیق بھی کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اراکین بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کی ٹکٹ پر آئندہ ماہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سیینٹ الیکشن سے قبل ایوان بالا کے دو اراکین نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو ارسال کر دیا۔ تفصییلات کے مطابق اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز اور نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر اشوک کمار نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا ہے۔ سینیٹر ستارہ ایاز اور ڈاکٹر اشوک کمار نے استعفیٰ دینے کی تصدیق بھی کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اراکین بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کی ٹکٹ پر آئندہ ماہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 915680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915680/سینیٹ-کے-دو-اراکین-نے-استعفی-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org